اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفا قی وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع سیکیورٹی خدشات کے تحت اہم سیاسی رہنمائوں کیلئے سیکورٹی ہدایات جاری کردی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کے موقع پر دہشت گرد اہم سیاسی رہنمائوں کو اپنے مذموم ارادوں کے تحت نشانہ بنا سکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ،جمعیت علمااسلام(ف)مولانا فضل الرحمان اور آفتاب احمد شیر پائو شامل ہیں اور انہیں عید الفطر کے موقع پر محتاط رہنا چاہیئے ۔