کراچی(نیوزڈیسک)باخبرذرائع کے مطابق سائیں سرکار نے مستقبل میں رینجرز کا دائرہ محدود کرنے کے لیئے اسمبلی میں بل لانے کی تیاری شروع کردی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے عید کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تمام اراکان سندھ اسمبلی کو عید کے فوری بعد کراچی میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سائیں سرکار نے رینجرز کو اپنے آئینی اور قانونی دائرے میں رکھنے کے لیئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔رینجرز کی جانب سے معاشی کرپشن کے خلاف کی گئیں حالیہ کاروائیوں نے سائیں سرکار کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے محمد علی شیخ کی گرفتاری، اویس مظفر اور علی حسن زرداری کے گھروں پر چھاپوں کے معاملے پر دو بار شدید احتجاج کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے دو آپشنز پر اعلی سطح کی مشاورت کے بعد رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی مشروط توسیع کی ہے۔ذرائع کے مطابق سائیں سرکار نے مستقبل میں رینجرز کا دائرہ محدود کرنے کے لیئے اسمبلی میں بل لانے کی تیاری شروع کردی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے عید کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تمام اراکان سندھ اسمبلی کو عید کے فوری بعد کراچی میں موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے رینجرز کے ماورائے قانون کاروائیوں کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی آواز اٹھانے پر غورشروع کردیا گیا ہے،پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سے بھی تعاون کے لیئے رابطہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں صرف ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے اس سے قبل مسلسل 3ماہ کی توسیع ہوتی رہی ہے۔