ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا جب کہ سینیٹ نے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی سفارش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پیش کیا۔ بل کی منظوری کی تحریک کی حمایت میں 23 اورمخالفت میں 21 ووٹ آئے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بل کی منظوری دے دی۔ چیئرمین سینیٹ نے سفارش کی کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرائے جائیں، قائمہ کمیٹی نے بل کی رپورٹ تیار کرنے میں اچھا خاصہ وقت لیا جب کہ بل پرکوئی اختلافی نوٹ نہیں آیا۔دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تبدیل شدہ بل کے تحت کاغذات نامزدگی بھی دوبارہ وصول کئے جائیں گے، بلدیاتی انتخابات کا قانون جب بھی منظورہوگا اس کے بعد مزید 40 دن شیڈول کے لئے درکارہوں گے اورجماعتی بنیاد پرانتخابات ہوئے توایک یونین کونسل 6 وارڈزمیں تبدیل ہوجائیں گی اورہروارڈ میں ایک جنرل نشست ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…