ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حامد خان کے مطابق معدنیات کی لیز پر 2 سالہ پابندی کے باجود ضیاء اللہ آفریدی نے مختلف افراد کو چوری چپھے ٹھیکے دیتے رہے، اس کے علاوہ ان پر اپنے عہدے میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ نیب نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں کمشنر بنوں عصمت اللہ گنڈاپور اور کمشنر معدنیات زیارت خان سمیت 10 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کا شمار عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے انھیں ایک طاقتور شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…