ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بجلی بلوں کے بقایا جات قسطوں میں لینے کا حکم

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے حکومت کو بجلی کے بلوں میں بقایا جات ایک ساتھ لینے سے روک دیا ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ بقایا جات قسطوں کی شکل میں لیے جائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بجلی کے بلوں میں سرچارج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا بظاہر بجلی بل میں سرچارج غیر قانونی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد واپڈا نے سرچارج کے بقایاجات وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا سرچارج کی مد میں ملنے والے پیسے گردشی قرضہ کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔ وصولی سے روکا گیا تو بجلی کی کمپنیوں کو ادائیگی نہیں ہوگی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد حکومت کو بقایا جات ایک ساتھ لینے سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بقایا جات قسطوں کی شکل میں لیے جائیں ، سماعت اگست کے تیسرے ہفتہ تک ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…