ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ سابق صدر نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہدایت کی تھی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سول اور ملٹری تعلقات ملک اور قوم کے مفادات میں ہیں جن کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ میں وفاقی حکومت کی درخواست پرغورکیاگیااور رینجرز کے سندھ میں اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی اورایک ماہ کی توسیع کافیصلہ کیاگیاہے ۔ واضع رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ رینجرز کو جو ذمہ داریاں دیں وہ انہوں نے پوری کیں۔ رینجرز کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔ اگر کوئی تحفظات ہیں تو بیٹھ کر بات کی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں سے کراچی میں رینجرز کے حوالے سے قیاس آرائیاں سُنی اور دیکھیں۔ میڈیا رپورٹ سے لگتا تھا کہ شاید رینجرز پاکستان کی نہیں بلکہ کرائے کی فورس ہے۔ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے رینجرز کا اہم کردار ہے۔ رینجرز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر کارکردگی دکھائی لیکن اس کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ جوانوں کوخراج تحسین پیش کرنے کی بجائے اُلٹا ان کیخلاف بیانات انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز قانون کے مطابق اپنے مینڈیٹ کے اندر کام کر رہی ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ وفاقی حکومت کسی طرح رینجرز کو نشانہ بننے دے۔ اگر رینجرز کے جوانوں کا تحفظ نہیں کر سکتے تو بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ خیال رہے کہ سندھ میں رینجرز کے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…