پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نے مسئلے کا انوکھاحل پیش کردیا

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کے اس بیان کو کہ کراچی کے عوام کی اکثریت رینجرز کے آپریشن کے حق میں ہے اور کراچی آپریشن عوام کی اکثریت کی خواہشات کے مطابق کیا جا رہا ہے کو جھوٹا ، بے بنیاد اور حقائق کے بر خلاف قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے وفاقی حکومت کے نمائندے سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کے عوام رینجرز آپریشن سے خوش ہیں تو وہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیں اور اس کمیٹی کی نگرانی میں کراچی میں رینجرز کے اقدامات اور آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرا کر عوام کی خواہشات اور رضا کا مینڈیٹ حاصل کیوں نہیں کرلیتے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے کراچی آپریشن پر عوامی ریفرنڈم سے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے گا اور عوامی حمایت کے معیار کو بھی جانچا جاسکے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…