اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ رینجرزاورایف آئی اے پرسیاسی تنقید بلاجوازہے ۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے وہاں کارروائی کرتی ہے جہاں پولیس کادائرہ کارنہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ رینجرزکوجواختیارات دیئے گئے ہیں ان میں توسیع کردی جائے گی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس میں آخری مجرم تک برطانوی پولیس کورسائی دینی ہے یانہیں اس کافیصلہ مشورے سے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کے بارے میں وزیراعلی سندھ سے بات ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اورکل ایک اورملزم تک برطانوی پولیس کورسائی دی جائے گی ،چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے لئے میڑوپولیٹین پولیس کے ارکان اب بھی پاکستان میں موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے لئے سیاسی جماعتوں کواپناکرداراداکرناچاہیے کچھ سیاسی جماعتوں کے بیانات پرتشویش ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے معاملات وفاقی اورصوبائی حکومت کے باہمی مشورے سے آگے چلیں گے ۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے وزیراعلی سندھ کوسمری جلد بجھوادی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کوکراچی کی سڑکوں پربے یارومددگارنہیں چھوڑ سکتے اگرصوبائی حکومت نے منظوری نہ دی توایک روزبعد ہی رینجرز کوہٹالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاق اورسندھ میں رینجرز کی تعیناتی کے بارے میں آج رات بارہ بجے تک معاملات طے پاجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اپنے دائرہ کاراورآئین کے مطابق کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب بھی یہی امید ہے کہ سندھ حکومت رینجرز کے قیام کے لئے درخواست منظورکرلے گی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں رینجرزکی تعیناتی کے بارے میں وفاق سندھ حکومت کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر ے گا۔