اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے نیا سیٹ اپ قائم کیا ہے جو اقتصادی راہداری کو سندھ، پنجاب، بلوچستان میں متنازع شکل دینے کی کوشش کرے گا۔ اس سیٹ کے سربراہ انیل دھشمنا ہوں گے اس کے علاوہ قائم کی جانے والی نئی ٹیم میں جنرل راجیشور سنگھ او دو جوائنٹ سیکرٹری شامل ہوں گے جن کا کام اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹریز کے طور پر جے ایس رمیش اور ویوک جوہری کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوادر ایکسپریس وے پر بھی دہشتگردی کی کارروائیوں کا ٹاسک جنرل راجیشور کے کاندھوں پر ہے۔