اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترنول کے قریب ٹریفک حادثےمیں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ترنول پھاٹک کے قریب فتح جنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آتی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تھانہ ترنول نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیے:جان بچانے والے اہلکار سے خاتون کی آٹھ سال بعد اچانک ملاقات
اسلام آباد,ترنول کے قریب ٹریفک حادثہ, 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں