پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس ، پاکستان کا برطانیہ کو کاشف کامران تک رسائی دینے سے انکار

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی اور پاکستانی اداروں کے درمیان ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ برطانوی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تین گرفتار ملزموں کو برطانیہ لانے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ عمران فاروق کیس میں برطانوی تفتیشی اداروں نے گرفتار ملزموں سے تفتیش کو ناکافی قرار دے دیا جس کے بعد پاکستان میں موجود ملزموں کو برطانیہ لے جانے کا فیصلہ قانونی مشکلات کے باعث موخر کردیا گیا ہے۔ برطانوی ٹیم نے لندن میں کراو¿ن پراسیکیوشن سروس سے اب تک کی تفتیش پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ حکام نے تینوں ملزموں کو برطانیہ لانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموں کو چارج کرنا مشکل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ کاشف خان کامران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تیرہ سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور پاکستانی ادارے اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔ برطانوی تفتیشی ٹیم نے اپنی حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ اب تک کی تفتیش ناکافی ہے ، پاکستانی ادارے برطانوی ٹیم کو ملزم کاشف خان کامران تک رسائی نہیں دے رہے جو کہ عمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔ اس کے بیان تک کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ برطانوی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان میں گرفتار تینوں ملزموں سے تفتیش مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک انہیں برطانیہ لاکر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی حکام سے رابطے جاری ہیں اور معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…