پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اوباما اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کی وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات کی ۔یہ دونوں ممالک کے سربرہان کے درمیان 20 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی ملاقات تھی۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریاتی مختلف ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان گہرا اشتراک پایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ اور ویتنام مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ رواں مہینے ویتنام جنگ کے خاتمے کو 40 برس مکمل ہو جائیں گے۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ’یقیناً، دونوں ممالک کے مابین 20 ویں صدی میں ایک مشکل تاریخ رہی ہے اور اب بھی دونوں ممالک کے سیاسی فلسفے اور سیاسی نظام میں واضح فرق موجود ہے۔‘نگوین فو ٹرونگ نے ملاقات کو ’پرتپاک، تعمیری، مثبت اور دوٹوک قرار دیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے اہم یہ ہے کہ ہم سابقہ دشمنوں سے اب دوست اور پارٹنرز بن گئے ہیں‘’مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مستقبل میں بھی بڑھتے جائیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے صدراوباما کو ویتنام کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔ملاقات کے ایجنڈے میں تجارت بھی شامل تھی۔ صدر براک اوباما 12 ممالک پر مشتمل فری ٹریڈ پلان تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جسے ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کا نام دیا گیا ہے، اس میں ویتنام بھی شامل ہوگا۔دوسری جانب کچھ حلقوں کی جانب سے منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات کا غیرمقدم نہیں کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے ویتنام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ امریکی ارکان پارلیمان نے صدر اوباما کو ایک کھلے خط کے ذریعے ویتنامی رہنما کو مدعو کیے جانے کے حوالے سے شکایت کی۔واضح رہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں پر اپنے دعوؤں سے کئی ایشیائی ہمسایوں کو ناراض کر دیا ہے۔چین نے متنازع سپارٹلی جزیروں پر اپنی فوجی تنصیبات قائم کر لی ہیں، ان جزائر پر ویتنام بھی اپنا دعویٰ کیا کرتا ہے۔جزائرِ سپراٹلی کے جزائر میں تیل اور گیس کے ذخائر پائے جانے کے امکانات ظاہر کیے جاتے ہیں۔ اس کا شمار اہم سمندری راستے میں ہوتا ہے اور یہ ماہی گیری کے لیے بھی اہم مقام تصور کیا جاتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…