اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے 9 جولائی کو روس کا دورہ کریں گے اور علاقائی رہنماﺅں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ روسی شہر اوفا کے دو روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم تنظیم کے ریاستی کونسل کے سربراہوں کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گے جو اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے،اجلاس میں اس گروپ کی مکمل رکنیت کیلئے درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا