اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نےعید الفطر پر 17 سے 21 جولائی تک 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 کے بجائے 5 چھٹیاں دینے کی سفارش کی جس میں عید کی 4 چھٹیوں کے ساتھ جمعتہ الواداع پر چھٹی دینے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے 17 سے 21 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جمعۃ الوداع کی چھٹی وزیراعظم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر دی گئی۔