جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

این جی اوز کے مستقبل بارے حکومت کاسخت فیصلہ

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ’نادرا‘ سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی کے لیے آن لائن نظام وضع کرے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک اجلاس میں نادرا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والی عالمی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کے عمل کے علاوہ ان کی سرگرمیوں کو حکومتی ضابطہ کار کا پابند بنانے کے لیے آن لائن نظام متعارف کروائے۔گزشتہ ماہ حکومت نے ملک میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی سخت کرتے ہوئے یہ کام اقتصادی امور ڈویژن کی بجائے وزارت داخلہ کو سونپ دیا تھا۔اس کے علاوہ تمام تنظیموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تین ماہ میں اپنی نئی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔ نئے قوانین و ضوابط بننے تک حکومت نے ملک میں پہلے موجود تمام تنظیموں کو ابتدائی طور پر چھ ماہ کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔اس دوران وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ اُمور طارق فاطمی کی سربراہی میں ایک کمیٹی پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے لیے ایک ضابطہ کار، ان کی نگرانی کا طریقہ کار اور اس ضمن میں قانون سازی کا مسودہ تجویز کرے گی۔گزشتہ ماہ حکومت نے بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کا اسلام آباد میں دفتر بھی بند کر دیا تھا۔ تاہم بعد میں اسے بھی چھ ماہ تک اپنا کام جاری رکھنے کی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔دریں اثنا، حکومت نے مقامی ’این جی اوز‘ کی جانچ پڑتال کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ معاملہ ایک ’این جی او‘ کے عہدیدار سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بھی زیر غور آیا۔گزشتہ ہفتے عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملک میں کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں اور ذرائع آمدن کے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں اور حکومت سے استفسار کیا تھا کہ وہ ان کی آمدن کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق عدالت عالیہ کے حکم کے بعد پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والی ’این جی اوز‘ کے اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کرے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…