کراچی(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے قربانیاں نہ دیتی تو پاکستان آج تک آمریت کے شکنجے میں ہوتا۔ بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا مگر جمہوریت کے پودے کو سر سبز رکھا ۔ انہوں نے کہا کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ دھرنوں کے دوران نواز شریف کا نہیں پارلیمنٹ کا تحفظ کیا تھا۔ منیر احمد ملک کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں جس نے جمہوریت کے لئے جانوں کے نذرانے دئیے اور کوڑے کھائے ہوں۔