کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ شیڈول میں ترمیم کرکے ایف آئی اے کو صرف سندھ میں خصوصی اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے،میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر بات چیت کی تفصیل بھی بتائی۔کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کا احترام کرتے ہیں۔ساتھ ہی تردید کی کہ انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد کا فون بغیر بات کیے نہیں رکھا۔قائم علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ فون پر ان سے الطاف حسین نے کیا کیا سوالات کیے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو اختیارات دینے کو سندھ پر حملہ قرار دیا ، کہا اس کے خلاف عدالت میں جانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔