جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نوجوانوں کوآزاد ی کے نام پرورغلانے والے خود بیرون ممالک عیاشیاں کررہے ہیں

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن قائم کرکے ہی دم لیں گے، غیروں کی گود میں بیٹھ کر دہشت گردی کرنیوالے عوام اور وطن دوست نہیں ہوسکتے، آزادی کے نام پر نوجوانوں کو ورغلانے والے خود بیرون ملک عیاشی کررہے ہیں، پاک فوج اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقد آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب گزشتہ روز ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس کے نواب بگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ ناصر جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں صوبائی وزرأ ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لوگوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ جو لوگ غریب مزدوروں اور مسافروں کو قتل کررہے ہیں وہ کیسے ناراض ہوسکتے ہیں ان کے ہاتھ خون سے لت پت ہیں اور وہ رہنما نہیں بلکہ قاتل ہیں انہوںنے کہاکہ میںانہیں چیلنج کرتا ہوںکہ وہ ایک ہفتہ اپنے غریب لوگوں کے ساتھ رہ کر دیکھادیں تو ہم انہیں رہنما تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہاں سے بھاگ گئے، وہ خود عیاشی کر رہے ہیں اور معصوم نوجوانوں کو آزادی کے نام پر لڑوا رہے ہیں، عوام اس عیاش اور ذہنی پستی کا شکار دشمن کو پہچانیں، دشمن کی ڈگڈگی پر ناچنے والے ہرکار خون کے پیاسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نام پر بنے ہوئے ملک کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرینگے اور ان لوگوں کو مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ معصوم بے گناہ مزدوروں اور مسافروں کا قتل عام نہ کریں ورنہ انکی بھی وہی حالت کرینگے جسے دشمن کی کرتے ہیں تاریکی کے دن گزر گئے اور بلوچستان کا مستقبل روشن ہونےوالا ہے عارضی مسائل ضرور ہیں لیکن پاکستانی قوم ہر مشکل وقت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں پاکستانی عوام زندہ دل ہیں اور ہر آنے والا وقت ہمارا ہے انہیں چیلنج کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے سے احساس محرومی کا خاتمہ ہورہا ہے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے،امن وامان نے سب کو پریشان کر رکھا ہے مجھے امید ہے کہ اگر مزید دو سال تک حکومت اس طرح کی اصلاحات لاتی رہی تو بلوچستان میں امن ضرور آئے گا۔تقریب کے دوران ممتاز پشتون بلوچی اور اردو گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا نوجوانوں نے ڈھول کی تاپ پر رقص اور اتڑن پیش کیا تقریب کے اختتام پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات اور چیک تقسیم کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…