اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رہنماءعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی اور گرفتار ملزم معظم، خالد شمیم اور محسن سے مزید تفتیش کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی جنھیں حکومت پاکستان کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان تک رسائی دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم کے پاس موجود شواہد کی روشنی میں ملزمان معظم، خالد شمیم اور محسن سے مزید تفتیش کی جائیگی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پہلے دورے کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کئے تھے۔