اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹرین حادثہ اوور سپیڈنگ کے باعث پیش آیا، پل سے پہلے ہی انجن ٹریک سے اتر گیا، خواجہ سعد رفیق

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چھناواں پل پر ٹرین کا انجن پل پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹریک سے اتر گیا تھا ، ٹرین ڈرائیور نے اوور سپیڈنگ کیوں کی ، جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے مزید تین روز کا وقت مانگ لیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار ٹرین کے ڈرائیور کو ٹھہرا دیا ، کہتے ہیں ٹرین حادثے کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے ، جائے وقوعہ سے 26 کلومیٹر پہلے ہر حالت میں رکنے والی جگہ پر بھی ٹرین نہیں رکی ، اوور سپیڈنگ کی کیا وجہ تھی ، ڈرائیورز کو کیا جلدی تھی ، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل ریلوے آپریشن کیلئے ٹھیک اور بغیر کسی نقص کے تھا ، چند گھنٹے پہلے ایکسپریس ٹرین بھی گزری تھی ، انہوں نے کہا کہ 947 فٹ پہلے انجن کا پہیہ ٹریک سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں ، نٹ بولٹس اور فش پلیٹس ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریگ لگائی تھی اگر پل نہ ہوتا تو گاڑی حادثے سے بچ سکتی تھی ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…