پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاور: لوڈ شیڈنگ کے ستائے روزہ داروں نے پیسکو آفس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے روزہ داروں نے پیسکو آفس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ، مشتعل افراد نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور آفس فرنیچر سمیت کمپیوٹر اور دیگرآلات توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تارو جبہ کے روزہ داروں نے واپڈا کالونی میں واقع پیسکو آفس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ غم و غصے میں بپھرے مشتعل ہجوم نے مین گیٹ سمیت دفتر میں پڑی کرسیاں ، میز ، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی آلات توڑ دیئے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ دفتر سے باہر جا بجا بکھرے کاغذات روزہ داروں کے غم و غصے کی کہانی سنا رہے تھے۔ مظاہرے کے دوران ایک شخص جان لیوا گرمی کے باعث بے ہوش ہو گیا جسے ساتھی مظاہرین اپنے طور طبی امداد دیتے رہے۔
مزیدپڑھیے:ملک پر ممی ڈیڈی قیادت مسلط ہونے والی ہے،جمشید دستی

کچھ منچلوں نے چھوٹے ، بڑے پتھر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…