اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری پر چارواہ سیکٹر میں رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون ہے کہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اخلاقیات اور انسانیت جیسے الفاظ سے نا آشنا دشمن نے ایک بار پھر سرحدی علاقوں کے پرامن پاکستانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان رینجرز نے رات کے وقت کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے ہی بلا اشتعال اقدامات سامنے آچکے ہیں۔ چارواہ سیکٹر پر بھارت کئی بار فائرنگ کر چکا ہے جس کے نتیجے میں یہاں قریبی دیہات میں رہنے والے معصوم شہری شہید بھی ہوئے اور لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔