لوئر دیر(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت پرتنقید, عمران خان نے سستی بجلی کاطریقہ بتادیا. پن بجلی گھر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت صوبے میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ہمارے پاس پیسے نہیں مرکزی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے چالیس فیصد بجلی تیل سے پیدا کی جا رہی ہے۔ تیل مہنگا ہو تو بجلی بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخائر سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے ۔ اس سے پہلے لوئر دیر میں 40.8میگاواٹ کوٹو پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے ۔ منصوبہ 2019 میں مکمل ہو گا۔