نیو دہلی(نیوزڈیسک)ایک اورپریشانی کاسامنا,الطاف حسین مہمان بن گئے . بھارت کی جانب سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے الزامات کی بازگشت انڈین میڈیا میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دُلت نے متحدہ کی فنڈنگ کا جواب تو گول کر دیا تاہم اے ایس دُلت نے دعویٰ کیا کہ الطاف حسین لندن میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے مہمان ہیں فنڈنگ کا معاملہ بھی ان ہی سے پوچھیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی پولیس کے سامنے ایم کیو ایم کے دو ہنماؤں کے اعتراف کا شور مچا ہوا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را متحدہ کو فنڈز اور ٹریننگ دیتی رہی ہے۔