پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جنرل راحیل کاحساس اور پرخطر مقامات کا طویل سفر، فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم مثال

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جنرل راحیل شریف نے اپنے فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تھکے بغیر ملک کے طول و عرض میں حساس اور پرخطر مقامات کا طویل سفر کرکے ایک عظیم مثال پیش کی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے وقت وہ مکمل طور پر تر و تازہ نظر آئے حالانکہ وہ روزے سے بھی تھے اور کوئی خاص آرام بھی نہیں کیا لیکن اس کے باوجود مختلف حصوں میں سخت موسم کے باوجود انہوں نے یہ سفر کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل راحیل کو جیسے ہی جمعرات کو ٹرین حادثے کا علم ہوا تو وہ رات تک اپنے آفس میں امدادی اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اس کے بعد رات دیر سے انہوں نے شہداءکی نماز جنازہ میں شرکت کا فیصلہ کیا اور گوجرانوالہ روانہ ہوئے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمد نے ان کا استقبال کیا اور نماز جنازہ میں ان کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے بعدا نہوں نے گوجرانوالہ حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس مصروفیت کے بعد وہ جمعہ کو سحری سے قبل راولپنڈی پہنچے اور اپنے شیڈول کے مطابق سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد شمالی وزیرستان کیلئے روانہ ہو گئے جہاں شوال میں انہوں نے اپنے فوجیوں سے ملاقات کی۔ ذارئع کے مطابق پلاننگ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یہ طے کر لیا گیا تھا کہ فاٹا آپریشنز کے آخری مرحلے میں شوال کا علاقہ کلیئر کیا جائے گا۔ علاقے میں تعینات فوجیوں نے دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دی ہے اور وہ بھاگ کر افغانستان فرار ہو رہے ہیں جہاں انہیں بھارت کی جانب سے مدد مل رہی تھی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…