اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کورہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ پہنچے جہاں انہیں ٹرین حادثہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرلغیورمحمود بھی بریفنگ میں شریک تھے۔ اس موقع پرفوجی حکام نے ریسکیو سروسز سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو آپریشن سول انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں سے ممکن ہوسکا۔بعد ازاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ گوجرانوالہ پہنچے، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ کھڑی ہے، گوجرانوالہ میں ٹرین کے افسوس ناک حادثے پرقوم کا ہرفرد اشک بارہے، فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…