جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء تحریک انصاف میں جانے کو تیار

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب کے تعلق رکھنے والے سابق اراکین قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء نے تحریک انصاف میں جانے کیلئے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کر لیا ہے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت میں شیری مزاری رکاوٹ بن گئی صمصام بخاری کے بعد سابق وفاقی وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کوتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دوستوں کی جانب سے دبائو کا سامنا ہے جبکہ قمر زمان کائرہ کو ہٹا کر فیصل کریم کنڈی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنانے پر بھی کئی پارٹی کارکنوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے انتہائی باثوق ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزراء پیر صمصام بخاری اور اشرف سوہنا کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کے ہنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں امتیاز صفدر وڑائچ، سابق وزیر مملکت داخلہ تسنیم قریشی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور انکے ساتھیوں پر بھی دبائو ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے مزدور رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری منظور نے قمر زمان کائرہ اور دیگر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں پارٹی کو نہ چھوڑیں بلکہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملکر پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بچھڑتے ہوئے شیرازے کو بچانے کیلئے بلاول بھٹو کی جانب سے پارٹی کارکن بعض بڑ ے فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں دوسری جانب جنوبی پنجاب میں وفاقی وزراء و اراکان پارلیمنٹ تحریک انصاف میں جانے کیلئے ”پر” تول رہے ہیں ان میں سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور دیگر پارلیمنٹرینز بھی شامل ہیں ذرئع کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مبینہ طور پر زرداری حکومت کو کرپشن کے بڑے داغ لگا کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے کوششوں میں مصروف رہیں مگر وہاں سے ناکامی کے بعد تحریک انصاف میں انکے لئے شیریں مزاری کی مخالفت آڑے آگئی ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…