کراچی(نیوزڈیسک) فردوس عاشق اعوان پیپلزپارٹی سے ناراض ،رکنیت سے مستعفی ,صمصام بخاری کے بعد پیپپلزپارٹی پنجاب کے ایک اور نائب صدر فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں کی سزا پوری پیپلزپارٹی کو مل رہی ہے۔کراچی پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کی نائب صدر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں کی سزا پوری پارٹی کو مل رہی ہے اور پارٹی میں صرف سندھ حکومت بچانے کی سیاست ہورہی ہے لہٰذا سندھ کے عہدیدار سوچیں کہ انہیں پارٹی کی سیاست کرنی ہے یا صرف ایک صوبے کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو دہرے معیار نے تباہ کیا اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ہم حکومت اور اپوزیشن دونوں میں موجود ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں لاوارث ہے اور اس کے ذمہ دار صرف منظور وٹو نہیں جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا اور میں پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی رہی صرف پنجاب کی نائب صدر کی حیثیت سے استعفا دیا تا کہ بلاول بھٹو زرداری نئی ٹیم لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر حکومت کو کندھا دے تو وہ اپنی قبر کھودتی ہے اور پارٹی سے محبت کرنے والے پارٹی کی اس حالت سے خوش نہیں کیوں کہ ہم (ن) لیگ کی ذیلی تنظیم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو پھر سے عوامی جماعت بنانا ہے اور پارٹی کو ہومیوپیتھک گولیوں کی نہیں بلکہ سرجری کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی پنجاب کے دیگر رہنما صمصام بخاری، اشرف سوہنا اور عارف لاشاری سمیت پی پی اوکاڑہ کی ضلعی تنظیم سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان پیپلزپارٹی سے ناراض ،رکنیت سے استعفی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں