اسلا م آباد(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تفتیش کے لیے وزیراعظم نے 7رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ریلوے اور پاک فوج کے سینئر افسران شامل ہیں ۔ فیڈرل انسپکٹرآف ریلوےمیاں ارشد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جب کہ پاک فوج کی طرف سے میجرجنرل شہزادسکندر،بریگیڈیئرنسیم بیگ اورکرنل فہیم ٹیم میں شامل ہیں۔ ریلوے کی جانب سے ایڈیشنل جنرل مینجرلیاقت چغتائی، ہمایوں رشید،چیف مکینکل انجینیر لوکو موٹو مجید بیگ بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم کو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔