پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک جاری رہے گا،جنرل راحیل

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی آپریشنز اور شوال کے علاقے کو کلیئر کرنے پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر فارمیشن کمانڈرز نے شوال میں آئندہ کے پلان، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے شوال خالی کرانے والوں جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی اور ملک میں خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز پر خصوصی انٹیلی جنس ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلامذہب، رنگ و نسل کارروائی جاری رہے گی، آپریشن دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے تک ہر قیمت پر جاری رہے گا اور ہم دہشت گردی سے پاک پاکستان بنانے تک نہیں رکیں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…