اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرین حادثہ ،جنرل راحیل شریف نے حادثے کے ہرپہلوکی تحقیقات کاحکم دے دیا.گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے دس آرمی افسروں اور جوانوں کی نمازجنازہ گوجرانوالہ کینٹ کے ایئربیس پر ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، کورکمانڈر گوجرانوالہ سمیت سینئرآرمی عہدیداروں سول حکام شہداء کے خاندانوں کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے اجتماعی نمازجنازہ کے بعد آرمی چیف اور ان کے رفقاء نے اپنے شہیدافسروں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے غمناک آنکھوں کے ساتھ دعا کی جس کے بعد شہداء کے جسم خاکی ان کے آبائی علاقوں مین تدفین کیلئے روانہ کردیئے گئے۔ گوجرانوالہ ایئربیس پر جن شہداء کی نمازجنازہ ادا کی گئی اس میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون، کرنل راشد میجرعابد، میجرکاشف، لیفٹیننٹ عباس، سپاہی سلطان، دھنی بخش سلیم شامل ہیں۔ یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون کی اہلیہ اور دو بچے بھی اس ٹرین حادثے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون پنوں عاقل چھائونی سے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ طیارے کے ذریعے یار کے ذریعے بھی کھاریاں آسکتے تھے مگر لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون نے فوجی روایات کے مطابق اپنی یونٹ کی کھاریاں منتقلی کا سفر اپنے یونٹ کے سپاہیوں ماتحت افسروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کرنے کو ترجیح دی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شہداء کے لواحقین اور سوگوار خاندانوں کے ارکان کو خود پرسہ دیا ان کو تسلی دی اور کہاکہ یہی اللہ تعالیٰ کی رضا تھی قبل ازیں راولپنڈی سے گوجرانوالہ پہنچنے پر سیدھے آرمی چیف سی ایم ایچ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گئے جہاں انہوں نے ٹرین حادثے کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی جو ہوش میں تھے ان سے بات چیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی آرمی چیف کو امداد کارروائیوں کی کورکمانڈر نے بریفنگ بھی دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی انکوائری کے دوران تخریبی پہلوئوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی