اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک افغان سرحد پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 114سیف ہائوسز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، افغانستان کےصوبہ پروان میں کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کیلئے ٹریننگ سینٹر قائم ہے ، ٹریننگ سینٹرز میں 30؍ افراد کو بیک وقت تربیت دی جاتی ہے، تربیت حاصل کرنے والوں کو 10؍ ہزار روپے اُجرت بھی دی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاک افغان سرحد پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سیف ہائوسز میں علیحدگی پسندوں کی ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے حکام 2015ء میں ان کیمپوں کا دورہ بھی کر چکے ۔ افغانستان کے صوبہ پروان میں بھی ایک ٹریننگ سینٹر قائم ہے جسے پولیس ٹریننگ سینٹر کہا جاتا ہے۔ پروان ٹریننگ سینٹر میں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ پاکستان میں اقلیتی تاجروں کے اغوا میں بھی را ملوث تھی۔ 2009ء میں خیبرپختونخوا میں سکھ تاجروں کے اغوا میں بھی را ملوث تھی۔ را نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں جس کا سب سے بڑا منصوبہ جلال آباد کے علاقے چہار بہار روڈ پروجیکٹ کے نام سے جاری ہے جس کیلئے بھارت سے دس ہزار’’ را ‘‘کے ایجنٹوں کو بلوایا گیا ہے۔