پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک افغان کشیدگی میں اضافہ،افغانستان نے پاکستانی قونصلیٹ اہلکار کو گرفتارکرلیا،پاکستان میں افغان سفیر کی طلبی،شدید احتجاج

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے اسلام آبا د میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس ہفتے جنوبی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاوں کے زخمی ہونے پر احتجاج کیا وزارت خارجہ کے مطابق جانان موسیٰ زئی سے جنوبی شہر قندھار میں پاکستانی قونصلیٹ کے ایک اہلکار کی گرفتاری پر بھی احتجاج کیا گیا اس اہلکار کو بذور طاقت اٹھا کر حراست میں لے لیا گیا تھا دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انگور اڈہ میں افغان سرحدی پولیس کی پاکستانی علاقے پر افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ پر تفتیش کا اظہار کیا گیا افغان سفیر کوبتایاگیا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کےلئے نقصان دہ ہیں اور ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں بیان کے مطابق افغان سفیر نے پاکستان کے خدشات کابل میں حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا وزار ت خارجہ نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے نتیجے میں حراست میں لئے گئے اہلکار کو رہا کر کے گزشتہ روز شام سفارتخانے کے حوالے کیا گیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…