پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا معاملہ،برطانوی حکومت کا بڑافیصلہ

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم رہنماوں کی تفتیش سے متعلق دستاویز افشا ہونے پر برطانوی حکومت نے مکمل انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دستاویزات افشا کرنا برطانوی شہریوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر کے بھارت سے فنڈز لینے کے اعتراف اور سرفراز مرچنٹ سے ہونے والی تفتیش کی دستاویز سامنے آنے پر برطانوی حکومت بھی متحرک ہوگئی برطانوی اٹارنی جنرل نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کسی بھی زیر تفتیش مقدمے کی دستاویز کسی شخص یا ملک سے شیئر کرنی ہے تو اس کی عدالت سے پیشگی اجازت لی جائے ۔ وزارت قانون کے مطابق برطانوی شہریوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ برطانوی میڈیا میں ایک اہم مقدمے سے متعلق دستاویزات لیک ہونے پر حکومت ذمہ داروں کا تعین کرے ، اگر برطانوی پولیس کا کوئی اہلکار ملوث پایا جائے تو اسے فوری طور پر برطرف کردیا جائے ۔ یاد رہے لندن پولیس کی دستاویز کا ایک صفحہ منظر عام پر آیا تھا جس سے پتہ چلا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے متحدہ کارکن سرفراز مرچنٹ سے پندرہ اپریل دو ہزار پندرہ کو تفتیش کی جس کے لیے ایک پری انٹرویو بریفنگ تیار کی گئی ۔ اس دستاویز میں بتایا گیا کہ دو ہزار بارہ میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور طارق میر سے برطانوی پولیس نے تفتیش کی ، دوران تفتیش دونوں رہنماو ¿ں نے بھارت سے فنڈز لینے کا اعتراف کیا اور یہ شواہد بھی ملے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان میں انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کیں



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…