اسلام آباد (نیوزڈیسک) کراچی اور اس کے گرد و نواح میں شدید گرمی سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو شہر کا دورہ کرنے کیلئے آئے وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ دوبارہ کراچی کا دورہ کریں گے جس میں موسم کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی آنے سے پہلے وزیراعظم نے صورتحال کے حوالے سے پہلے ہی ہوم ورک مکمل کر لیا تھا اور کراچی بھیجی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ ٹیموں کے مشاہدات بھی پڑھ لیے تھے۔ انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر دو بڑے فیصلے کیے؛ جن مین سے ایک پانی کے بڑے منصوبے کے فور کیلئے بھاری وفاقی امداد کا اعلان تھا جبکہ دوسرا فیصلہ گرین میٹرو بس پروجیکٹ کے حوالے سے تھا۔ یہ پروجیکٹ وفاقی حکومت کی معاونت کے ساتھ 18 سے 24 ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔