اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے معاون کردار ادا کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ چین بھی افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس سے متعلق مشاورت بھی کی جا رہی ہے. زید حامد سے متعلق قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور زید حامد پر عائد کیے گئے الزامات اور قونصلر تک رسائی کے لیے سعودی حکام سے رابطہ بھی کیا جا رہا ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی معمول کے دورہ پر پاکستان آئی ہی.
مزیدپڑھیے:اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد اور ثبوت مانگے ہیں جس سے متعلق دفتر خارجہ نے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا. بر طانیہ سے جواب کے منتظر ہیں.