جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

گوجرانوالہ ،فوجی جوانوں کی ٹرین نہر میں جا گری، لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین جامکے چھٹہ کے قریب پل ٹوٹنے سے نہر میں جا گری ، یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت بارہ افراد شہید ہوگئے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین پنو عاقل چھاﺅنی سے کھاریاں جا رہی تھی کہ جامکے چھٹہ کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں جا گری ، سپیشل ٹرین کی چار بوگیوں میں فوجی دستے سفر کر رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کھاریاں جانے والی سپیشل ٹرین کی چار بوگیاں جامکے چٹھہ کے قریب نہر میں گر گئیں۔حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل عامر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور ایس ایس جی غوطہ خور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں سمیت اسی افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ چار افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں ایس ایس جی غوطہ خور بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق نہر سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔آبپاشی ذرائع کے مطابق نہر کا پانی بند کر دیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح انتہائی کم ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس وقت پانی کی سطح میں چار سے پانچ فٹ تک کمی آ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…