اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئیے ، وزیر اعظم نواز شریف سندھ اور وفاق میں شکایت کے ازالہ کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے شکوے شکایات کا ڈھیر لگا دیا جس پروزیراعظم نے سندھ اور وفاق میں شکایت کے ازالہ کیلئے کمیٹی قائم کر دی ۔کمیٹی میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور عبدالقادر بلوچ شامل ہوں گے جبکہ سندھ سے مراد علی شاہ سمیت دو وزرا کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ کمیٹی وفاق کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو بھیجے گی۔وزیر اعلی سندھ نے شکایت کی کہ امن وامان پر مختص رقم وفاق سے تاخیر سے ملتی ہے جبکہ وفاق نے گزشتہ برس رقم بھی کم مختص کی۔