لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کی صورتحال پر رہنماﺅں کا اہم اجلاس آج ( جمعرات) کو کراچی میں طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے صدر منظور وٹو ،راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے فیصلوں پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان حالات میں بلاول بھٹو کی طرف سے پنجاب کا دورہ کئے جانے کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ۔























