جنوبی وزیرستان(نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے فوجیوں کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ سرحد پر پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے پاکستان سرزمین پر حملہ کیا گیا۔ افغان فوجیوں کی فائرنگ سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔