لاہور( نیوزڈیسک)ٹریفک وارڈ ن پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے دوبھانجوں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن شکیل نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عمران خان کے بھانجوں کو روکا جس پر دونوں نے تلخ کلامی کے بعد تشدد کر کے ٹریفک وارڈن کو زخمی کر دیا اور یونیفارم بھی پھاڑ دیا ۔ ٹریفک وارڈن کی کال چلانے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمران خان کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈن کو تھانہ ریس کورس لایا گیا جہاں وارڈن شکیل کی درخواست پر عمران خان کے بھانجوں عظیم اور عبد اللہ کے خلاف دفعہ 147،149،353،506اور 186کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔























