جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے صمصام بخاری،اشرف سوہنا نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتادی

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما صمصام بخاری، اشرف سوہنا اور عارف لاشاری سمیت ضلع اوکاڑہ کی پوری تنظیم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر صمصام بخاری نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو بھجوایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے (ن) لیگ کی بے پناہ حمایت سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا اور پارٹی ورکرز کی دل آزاری ہوئی جب کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔بعد ازاں صمصام بخاری، اشرف سوہنا اور عارف لاشاری نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے جب کہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صمصام بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں بس پیپلزپارٹی کے موجودہ نظریئے سے اختلاف ہے اور ہم لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حاکمیت کبھی قبول نہیں کی جب کہ مفاہمت اور مک مکا کی سیاست بھی قبول نہیں ہم ملک کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔ اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بہت دکھ سے چھوڑی ہے، منظور وٹوکو پیپلزپارٹی سے نہیں اپنی ذات سے پیار ہے اور ایسے لوگوں کی وفاداریاں صرف اپنی ذات کے لیے ہیں جب کہ ہم تحریک انصاف کے اصولوں اور ضابطوں کے ساتھ وفادار ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ منڈی بہاو¿الدین سے اکرام اللہ رانجھا نے بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اس کے علاوہ عامر ڈوگر آزاد نشستوں سے پی ٹی آئی کی نشستوں پر متنقل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بڑی نامور شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوئی ہیں، پی ٹی آئی نئی جماعت ہے اس کی بنیاد بنتی جارہی ہے تاہم اپنے پرانے کارکنوں کی بے پناہ قدر کرتے ہیں ہم نئے اور پرانے کی تفریق نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کا نظریہ اپنانے والا ہر شخص ہمارا ساتھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…