جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

صوبہ سندھ کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کا مالی سال 2015-16کے 740ارب کے حجم کا بجٹ پیش کر دیاہے جس میں سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے اور آئندہ مالی سال میں 14ہزار نئی ملازمتیں بھی دی جائیں گی،مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرلیا اور سندھ کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر 144ارب روپے مختص کیے ہیں ،تعلیم کے فروغ کیلئے سندھ میں 25انگلش میڈیم سکول تعمیر کیے جائیں گے جبکہ بنیادی تعلیم کیلئے 120سکول تعمیر کیے جائیں گے ،لیاری میں تکنیکی تربیت کا ادارہ بھی قائم کیا جائے گا۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے پچھلے سال کی نسبت ا س بار تعلیم کے بجٹ میں 7.6فیصد اضافہ کیا گیاہے۔سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر 57ارب روپے مختص اور ،سندھ کے ہسپتالوں کی مشینری کی خریداری کیلئے 500ملین مختص کیے گئے ہیں۔بجلی کے منصوبوں کیلئے 16ارب 50کروڑ وپے مخت مختص جس میں سے تھر کول منصوبے کیلئے 9ارب 71کروڑ روپے جبکہ تھر کول منصوبے کو پانی کی فراہمی کیلئے تین ارب مختص کیے گئے۔ہیں،زراعت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 4ارب مختص، کچی آبادیوں کیلئے 8کروڑ 70لاکھ روپے ،بنیادی ڈھانچے کی مرت اور تعمیرتوسیع کیلئے 20ارب رکھے گئے ہیں ،ترقیاتی بجٹ کا 80فیصد جاری منصوبوں پر خرچ کیا جائے گاجبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں503ارب روپ رکھے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر توسع کیلئے 9ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ حکومت نئی سکیموں کیلئے 25فیصد رقم ضرور مختص کر گی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی تعمیر توسیع کیلئے 51کروڑ 17لاکھ روپے مختص،سندھ میں چار رپیڈ بس پراجیکٹ بھی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں اور تین بس سروسز شروع کرنے کیلئے 3ارب روپے رکھے گئے ہیں ،

مزید پڑھئے:بر طا نو ی خا تو ن نے خطر ناک بیما ریو ں سے پر دہ اٹھا دیا

بیرنی امداد کے پروجیکٹس کیلئے 2ارب 38کروڑ روپے مختص،کراچی میں سیوریج سسٹم ’ایس تھری‘کیلئے ایک اور روپے مختص کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے پولیس کا بجٹ 50ارب سے بڑھا کر 61ارب کر دیا ہے سندھ پولیس میں 15ہزار اسامیا ںپید کی جا رہی ہیں اور سندھ پولیس کیلئے جدید آلات کی خریداری کیلئے6ار ب 32کروڑ روپے مختص،محکمہ جیل کیلئے ایک ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ شہید بے نظیر آباد میں جیل قائم کی جائے گی، سانگھڑ لاڑکانہ اور سکھر میں جیل کی تعمیر و توسیع کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے،رینجر ز کا بجٹ دو ارب چالیس کروڑ روپے مختص کیاگیاہے۔صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کر لیا ہے،125ارب ٹیکس کا ٹارگٹ تھا 126ارب وصول کیے گئے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکس کی وصولیوں میں دوسرے صوبوں سے بہتر رہاہے ،سندھ کو وفاق سے آئندہ مالی سال میں 482ارب روپے ملیں گے۔صوبہ سندھ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے 81ارب ، ڈائریکٹ ٹیکس سے 99ارب 55کرورڑ روپے حاصل کرے گا۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ذرعی ٹیکس سے آمد ن کا تخمینہ 55کروڑ 93لاکھ رکھا گیاہے، کپاس فیس سے 50کروڑحاصل ہوں گے ،پراپرٹی ٹیکس سے 2ارب 55کروڑ روپے حاصل ہوں گے انٹرٹیمنٹ ٹیکس کا ہدف 10ارب ،بجلی ٹیکس کا ہدف 4ارب 88کروڑ رکھا گیاہے۔صوبہ نان ٹیکس محاصل سے 19ارب 50کروڑ روپے حاصل کرے گا ،منصوبوں پر غیر ملکی امداد کا تخمینہ 26ارب 98کروڑ روپے لگایا گیاہے ،خدمات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس سے 60سے 65ارب ملنے کا امکان ہے ،این ایف سی کی مد میں قابل تقسیم پول سے 485ارب روپے ملنے کا امکان ہے ،ایف بی آر کی وصولیوں کا تخمینہ 423ارب روپے رکھا گیاہے۔

مزید پڑھئے:شوبز میں آنے سے قبل ٹائر پنکچرکاکام کرتاتھا’افتخار ٹھاکر

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…