بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکی غلطی سندھ میں نہ دھرانے پر غور

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا ہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر بدانتظامی کے واقعات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کی تجویز پر غور شروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹ میںباخبر ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد اورپنجاب اورسندھ میںکے بلدیاتی سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پردونوں صوبوں کے الیکشن کمشنر زبھی موجود تھے۔الیکشن کمیشن کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ملاقات میںدونوں صوبوں میںآنے والے بلدیاتی انتخابات کے د وران تشدد اور بدانتظامی کو روکنے کے طریق کار پر غور کیا گیاجسکے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو یہ انتخابات تین مراحل میں انعقاد کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو پھر سپریم کورٹ سے اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے رجوع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے دونوں صوبوں میں انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کا منصوبہ تیار کیا تھا لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے اس کو مسترد کردیا گیا اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی کہ یہ انتخابات ایک ہی دن 20 ستمبر کو منعقد کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں 28 جولائی کو حدبندیوں کا کام مکمل ہوجائے گا جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔سندھ میں تقریباً12 کروڑ بیلٹ پیپرز جبکہ پنجاب میں 30کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی درکار ہوگی اور سرکاری پرنٹنگ پریس مقررہ مدت میں یہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…