بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف رضامند ہوگئی

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے لیکن اعتراضات کے پیش نظر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے بھی تیار ہیں،حکومت میں ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہوئی اوراس حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا،موجودہ حکمران امن وامان کے قےام مےں مکمل ناکام ہو چکے ہےں اور پو لےس کے ہاتھوں بے گناہوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے جسکی وجہ ےہ ہے کہ حکمران پو لےس اور دےگر محکموں مےں مےرٹ کی بجائے سفارش سے تقر رےاں کرتے ہےں ،پی ٹی آئی سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاءکے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کا ساتھ دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائےکورٹ بار کے کراچی شہداءہال میں انصاف لائزر فورم کے زےر اہتمام سانحہ ڈسکہ پر تعزےتی رےفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور ،صوبائی ڈپٹی آرگنائزر رائے عزےز اللہ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی ،حامد خان اےڈ وکےٹ ‘گوہر نواز سندھو اےڈ وکےٹ سمےت وکلاءکی کثےر تعداد بھی موجود تھی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈسکہ میںپولیس کی فائرنگ سے شہید وکلاءکے لواحقین اور وکلا ءبرادری سے تعزیت اور اظہا ریکجہتی کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءایسا طبقہ ہے جو قانون کو ہر طبقے سے زیادہ سمجھتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں پر تشدد واقعات ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جسکی بنیاد ہی انصاف ہے وہ وکلاءکے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ اس معاملے میں ہر فورم پر ان کا ساتھ دیا جائےگا ۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وکلاءنے اس سے پہلے بھی قوم کے لئے قربا نیاں دی ہیں ،وکلاءکی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے ۔ ہم سانحہ کے لواحقین کو انصاف کو دلانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،خیبر پختوانخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی عوام کا تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے۔ خیبرپختونخوا ہ انتخابات میں بھی دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں،تحریک انصاف دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ہے،سیاسی جماعتیں اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات چاہتی ہے تو بھی تحریک انصاف کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت میں ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہوئی،علی امین گنڈا پور کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے گا۔صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور ڈسکہ جےسے واقعات عوام کےلئے پےغام ہے کہ حکمرانوں کے خلاف ”زبان“ بند رکھےں ، حکمران حق اور انصاف مانگنے والوں پر ظلم کراتے ہےں ،پاکستانی حکمران بھی دنےاکے ظالم حکمرانوں کے ”شاگرد‘ ‘ہےں ،جب تک پو لےس مےں سےاسی مداخلت ختم نہےں ہوتی لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ممکن نہےں ہو سکتا ،ہم اےسا پاکستان بننا نا چاہتے جہاں سب سے پہلی تر جےح عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کر نا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے ڈسکہ مےں وکلاءکے ساتھ پو لےس کی بر بر ےت کی اطلاع ملی تو مےں زخمےوں کی عےادت کےلئے ہسپتال اور پھر جاں بحق ہونےوالوں کی نمازجنازہ مےں بھی شر کت کی ،مےں نے وہاں لوگوں کی آنکھوں مےں پو لےس حکو مت کے خلاف نفرت اور جو بے بسی دےکھی اس سے اےک بات ثابت ہو چکی ہے کہ عوام کا حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور وہ انکو مزےد برداشت کر نے کےلئے تےار نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ دنےا مےں جہاں بھی بدامنی اور قتل وغارات ہو تی ہے اسکی بنےادی وجہ انصاف کی عدم فراہمی ہے اور پاکستان مےں بھی انصاف حاصل کر نا ناممکن ہو تا جا رہا ہے جسکی وجہ سے پنجاب سمےت دےگر مقامات پر امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمےر ‘فلسطےن سمےت دےگر ممالک کا جائزہ لےا جائے تو اےک بات واضح ہو تی ہے کہ وہاں لوگوں کا ان کا حق اور انصاف نہےں دےا جاتا اور وہاں بے گناہوں لوگوں پر ظلم کےا جا رہا ہے اور پاکستانی حکمران بھی اےسے ظالم حکمرانوں کے شاگرد ہیںجو پو لےس کے ذرےعے لوگوں پر ظلم کراتے ہےںاور ےہ پےغام دےا جا رہا ہے کہ جو بھی حکو مت کے خلاف بولے گا اس کا حشر ڈسکہ مےں وکلاءاور سانحہ ماڈل ٹاﺅن جےسے کےا جا ئےگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…