بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نیاوزیراعلی لانے پربلاو ل کاغور

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیاہے ۔نئے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیاہے ۔نئے وزیراعلی کے طورپرسندھ کے وزیرخزانہ مرادعلی شاہ سب سے فیورٹ سمجھے جارہے ہیں ۔مرادعلی شاہ سندھ کے سابق وزیراعلی اورپیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماءعبداللہ شاہ مرحوم کے بیٹے اوراعلی تعلیم یافتہ ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ کے بعد مذکورہ تبدیلی کاحتمی فیصلہ ہوجائے گا۔پی پی سے وابستہ اہم ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو پاکستان آنے پرتب راضی ہوئے تھے ۔جب ان کی چند شرائط مانی گئی تھیں ۔ان میں سب سے اہم شرط وزیراعلی کی تبدیلی تھی ،ساتھ وہ اپنے خاندان کے کچھ افراد کی سرگرمیوں پربھی معترض تھے جوسرکاری امورمیں مداخلت ،وزراءکی تقرری،افسران کی ترقی وتبادلے اورتقرری کے حوالے سے کی جارہی تھیں ۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹوکویقین دلایاگیاہے کہ سندھ کے تمام اموران کی مرضی کے مطابق چلائے جائیں گے جبکہ ان کے والد اورپی پی کے شریک چیرمین آصف زرداری پنجاب میں ڈیرے جمائیں گے اوروہاں پرپیپلزپارٹی کوسیاسی طورپرمضبوط بنائیں گے ۔اس معاملے پرتمام افرادنے اتفاق رائے کیاہے ،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوسندھ میں نسبتاجوان اورتعلیم یافتہ ٹیم لاناچاہتے ہیں جوکرپشن کے الزامات سے پاک اوراہل ہو۔انہوں نے سندھ کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کیاہے جس کے نتیجے میں بجٹ کے بعد کئی وزراءفارغ ہوجائینگے ،ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلی کوتبدیل کرنے کے فیصلے کااختیاربھی بلاول بھٹوکے پاس ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ وہ معمرقائم علی شاہ کی جگہ کسی نوجوان ،تجربہ کاراوراعلی تعلیم یافتہ شخص کووزیراعلی مقررکرناچاہتے ہیں ۔اس ضمن میں سندھ کے وزیرمرادعلی شاہ کانام سب سے اہم شمارکیاجارہاہے جس کے لئے بجٹ کاانتظارکیاجارہاہے کیونکہ وہ بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں ،ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ سے کسی کوبھی شکایت نہیں ہے لیکن عمرزیادہ ہے اورتیزی سے حکومتی امورنہیں چلارہے ہیں جسکی وجہ سے سندھ میں مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیرداخلہ کوبھی تبدیل کیاجارہاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ نئے وزیراعلی کے تقررسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شکایت کابھی خاتمہ ہوجائے گاکہ آپریشن کے حوالے سے صوبائی حکومت مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کررہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…