منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کرپٹ سیاستدانوں ،افسران کی فہرست میں 36 نئے نام شامل

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے سندھ میں بڑ ے پیمانے پربدعنوانیوں ،غیرقانونی بھرتیوں اورمالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران وسیاسی شخصیات کی تیارکی جانے والی فہرست میں 36نئے ناموں کے اضافے کے بعد 90سے بڑھ کر126ہوگئی ہے ۔ان میں بیشترایسے افسران شامل ہیں جنہیں بلواسطہ یابلاواسطہ ایک اعلی شخصیت کی آشیربادحاصل ہے ۔ان افسروں میں بعض محکموں کے سیکرٹری اوردیگراعلی افسران شامل ہیں جن کے خلاف مرحلہ وارکارروائی کی جائے گی ۔نیب حکام نے گذشتہ محکمہ اقلیتی امورکے سابق صوبائی وزیرکے بھائی سمیت گریڈ 18تک کی 26غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں سیکرٹری محکمہ آبکاری ومحصولات اورڈائریکٹرکرپشن کوگرفتارکیاگیاہے ،نیب کی ایک ٹیم نے گذشتہ روزسندھ سیکرٹریٹ کی عمارت تغلق ہاﺅس پہنچ کرسیکرٹری آبکاری جمیل میندھرو کوگرفتارکیاجبکہ قریبی سیکرٹریٹ کی عمارت اولڈکے ڈی اے بلڈنگ سے نیب کی ٹیم نے جاکرڈائریکٹراینٹی کرپشن خادم حسین چنہ کوگرفتارکیاہے ۔ذرائع کے مطابق 26بھرتیوں میں سے 5 افرادکوگریڈ18میں ڈپٹی ڈائریکٹربھی بھرتی کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کہ ان افسروں اورشخصیات کے خلاف باضابطہ طورپرکارروائی نیب کے توسط سے شروع گی،تاہم حساس اداروں نے اس سلسلے میں بیشترافراداورشخصیات کے نام نیب حکام کوارسال نہیں کئے گئے ہیں اس سلسلے میں مضبوط شواہد سامنے آنے کے بعد نیب حکام کوارسال کئے جائینگے ۔ذرائع نے بتایاکہ نیب حکا م کے پاس اس حوالے سے جوشکایت آئے گی اسکی وہ اپنے قواعد کے مطابق انکوائری کرکے ریفرنس دائرکریں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے تقریبا36ریفرنس کی تیاری پرکام شروع کیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق 66 سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کے سیکنڈل کوبھی اہمیت دی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…