منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ،ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ

datetime 5  جون‬‮  2015
Px05-017 KARACHI: Jun05 – MQM Leader flashing victory signs after a hearing in Anti Terrorism Court. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے زیر حراست رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل ایم کیو ایم کے کارکنان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر احتجاج کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول کا کہنا ہے کہ 90 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ ریمانڈ دینا نا انصافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے زیر حراست رہنما عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔ عدالت نے عامر خان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عامر خان کی عدالت میں پیشی سے قبل ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد صبح سے ہی جمع ہوگئی اور عامر خان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ بعد میں انتظامیہ نے مظاہرین کو عدالت میں داخلے سے روکنے کے لئے گیٹ کو بند کردیا جس پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور محمد حسین نے مداخلت کی تو دو نوں رہنماﺅں کو چند کارکنان کے ہمراہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ عدالتی کارروائی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 90 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عامر خان کا دوبارہ ریمانڈ زیادتی ہے۔

مزید پڑھئے:شادی نہ کر نے پر لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جن حالات سے ہم آج گزر رہے ہیں ایم کیو ایم اس کی عادی ہے۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ عامر خان کا حوصلہ چٹان کی طرح ہے ، ان پرالزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پناہ دی لیکن پہلے ان دہشت گردوں پر الزام تو ثابت کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…