منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ڈیرہ اسماعیل خان:ریموٹ کنٹرول بم حملہ،ڈیس ایس پی ظہور خان بال بال بچ گئے، محافظ اور ڈرائیور شدید زخمی

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی ظہور خان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے بال بال بچ گئے، دھماکے سے محافظ اور گارڈ زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل رتہ کلاچی میں ڈی ایس پی ظہور خان ڈرائیور اور محافظ کے ہمراہ فرائض منصبی ادا کرنے کیلئے جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے گرہ مستان کے قریب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس سے ڈی ایس پی اس حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ اور ڈرائیور اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ریموٹ کنٹرول حملے میںگاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واقعہ کے بعد پولیس نے پورے کے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی ایس پی ظہور خان نے صوبائی وزیر علی امین کے خلاف رپورٹ جاری کی تھی جس میں ڈی ایس پی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر نے دھاندلی ،نشے کی حالت میں پولیس کو دھمکیاں اور ہراساں کیا،یہ رپورٹ آئی جی خیبر پختونخواہ کو بھیجی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…