اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال پولیوکیسز میں70فیصد کمی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے صورتحال بہترہوئی۔ڈبلیو ایچ اوکے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں پولیوکے24کیس رپورٹ ہوئے ہیں،یہ تعدادگزشتہ سال کے اسی عرصے سے70فیصدکم ہے۔گزشتہ سال 5ماہ میں84کیس سامنے آئے تھے۔گزشتہ برس پاکستان میں پولیوکیسوں کی تعداد 306 رہی تھی۔پولیوکے بیشترکیس قبائلی علاقوں میں سامنے آئے جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عالمی ادارے کے کوآرڈینیٹر ایلس ڈوری نے پولیوکیسز میں کمی کی تصدیق کی اورکہاکہ اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیرستان تک رسائی اور وہاں سے آنیوالے متاثرین آپریشن میں پولیو ویکسینینش کی وجہ سے پولیو کیسزمیں کمی آئی۔ محکمہ صحت کے اہلکار رانا صفدر نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹاکی تصدیق کی۔وزیر اعظم کے انسداد پولیو پروگرام کی مشیر عائشہ رضاکاکہنا تھاکہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے وقت صرف ہوا ہے اور اسکا اثر انسداد پولیو پروگرام میں بھی ہواہے۔عائشہ رضاکاکہنا تھاکہ قبائلی علاقوں میں اس سال صرف سات نئے کیس سامنے آئے جبکہ کراچی سے کوئی نیاکیس سامنے نہیں آیا۔عائشہ رضا نے بتایاکہ ان علاقوں میں فوج انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔انکی مدد اورمتحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے ہم شدیدمتاثرہ علاقوں میں انسدادپولیومہم پھیلانے میں کامیاب رہے اوردوسال بعدہمیں وزیرستان کی آبادی تک رسائی حاصل ہوئی۔ادھروزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ نے بین الاقوامی ماہرین کے پولیو جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان2014کی صورتحال سے نکل آیا ہے اوراب ہم پولیوکے مکمل خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔انھوں نے کہاکہ حکومت اس معاملے میںسنجیدہ اور پرعزم ہے اوراس وقت فاٹاکے تمام علاقوں میں پولیومہم جاری ہے۔ادھرٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ملک سے پولیوکے خاتمے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، پولیو کیسز میں کمی خوش آئند ہے۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز میں70فیصد کمی ہوئی ، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
سرکاری حج سکیم میں صرف ساڑھے 18ہزار نشستیں باقی رہ گئیں
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا



















































